ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور ضمنی انتخابات :ووٹنگ مشین اور دیگر لوازمات سرسی کے ایم ای ایس کالج کے  انتخابی اسٹرانگ روم منتقل

یلاپور ضمنی انتخابات :ووٹنگ مشین اور دیگر لوازمات سرسی کے ایم ای ایس کالج کے  انتخابی اسٹرانگ روم منتقل

Fri, 06 Dec 2019 20:16:03    S.O. News Service

سرسی  :06؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)یلاپور ودھان سبھا حلقہ کے ضمنی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ افسران اپنے اپنے بوتھ سنٹروں سے ووٹنگ مشین اور دیگر انتخابی  لوازمات لےکر سکیورٹی مراکز پر لوٹ گئے۔ اس طرح ہربوتھ کے افسران کی طرف سے جمع کئے گئے ووٹنگ مشین وغیرہ کو دیر رات سرسی کے ایم ای ایس کالج میں طئے کردہ اسٹرانگ روم میں رکھے گئے۔

سرسی کی ایم ای ایس کامرس کالج کو اسٹرانگ روم بنائے جانے کی وجہ سے سخت پولس سکیورٹی مہیا کی گئی ہے۔ سرسی کے سی پی آئی گریش بی کی نگرانی میں شہری تھانہ پی ایس آئی مادیش، مارکیٹ تھانہ پی ایس آئی ناگپا، مضافتی تھانہ پی ایس آئی ننجا نائک سمیت کل 50پولس اہلکار دن رات حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔


Share: